اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت عارف علوی نے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی برادری فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔