قیدِ بامشقت

سول عدالت میں ناہید خان کے فارم ہاﺅ س کو سیل کرنے پر حکم امتناعی جاری

اسلام آباد(کورٹ نیوز) سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی ساتھی اور پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان کے فارم ہاﺅ س کو سیل کرنے پر سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔سی ڈی اے ذرائع کے حوالے سے ر پورٹ کے مطابق ناہیدخان والا فارم ہاﺅ س 1985میں ثریا اختر نامی خاتون کو بطورنرسری پلاٹ لیز پر دیاگیا، تاہم 1987 میں اس نرسری کے لیز کے پلاٹ کو آرچرڈ میں تبدیل کردیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ لیز پر ثریا اختر کو دیاگیا تھا جو کہ نان ٹرانسفر ایبل تھا اور سی ڈی اے نے پندرہ سال قبل یہ پلاٹ کینسل کردیاتھا جبکہ ناہید خان کونوٹسز کے باوجود انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نےفارم ہاس سیل کیا تو ناہیدخان کو ضلعی عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا، ناہیدخان کی والدہ نے1995 میں یہ لیز پلاٹ ثریا اختر سے لیا جبکہ ناہید خان نے سی ڈی اے کوآگاہ کیا کہ یہ انکا فارم ہاس انکا وراثتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں