اداکارہ میرا

سائیکو کہنے پر اداکارہ میرا برہم، فنکاروں کو عزت دینے کا مطالبہ

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم سٹار اداکارہ میرا نے سائیکو کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب میرا کو کہا گیا کہ آپ پہلے بھی سائیکو تھیں اور آپ نے فلم میں بھی سائیکو کا کردار ادا کیا اور اب تک سائیکو کے کردار سے باہر نہیں آ سکی ہیں، جس کے جواب میں اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں عزت نہیں دیں گے تو ہمیں ویسے بھی انڈیا میں بہت عزت ملتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے مجھے سائیکو کہا اور یہ بھی کہا کہ میں اس سے پہلے بھی سائیکو تھی، ہمیں عزت نہیں ملی، میں اس کردار کا حصہ ہوں اور میرے لیے یہ مشکل ترین کردار تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی تھی کہ اس کردار کے بعد مجھے اور ہدایتکار شان شاہد کو لوگ خراج تحسین پیش کریں گے، ہماری حوصلہ افزائی کریں گے، کیونکہ ہم نے پاکستان میں رہ کر سائیکو جیسی مشکل فلم بنائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈپریشن والی فلم ہے، اس میں ہم نے آپ کو کچھ سکھانے کی کوشش کی ہے، میرے فلم کے کردار سے کچھ سیکھ سکتے ہیں تو سیکھ لیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں