فلوریڈا(انٹرنیشنل نیوز) امریکا میں ٹوائلٹ میں حادثاتی طور فلش ہوجانے والی منگنی کی انگوٹھی 21 سال بعد کموڈ سے برآمد کرلی گئی۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نِک اور شائنا ڈے کے مطابق 21 سال قبل یہ انگوتھی نِک کے والدین کے گھر کے ٹوائلٹ میں حادثاتی طور پر بہہ گئی تھی۔
نِک ڈے کا کہنا تھا کہ ایک روز شائنا ان کے پاس آئیں اور کہا کہ ان کا خیال ہے ان کی انگوٹھی کھو گئی ہے۔وہ کائونٹر پر رکھی ہوئی تھی اور شاید اب حادثاتی طور پر کموڈ میں بہہ چکی ہے۔شائنا نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ جس وقت انگوٹھی کھوئی وہ ٹوائلٹ پیپر سے کانٹر پر پڑا پانی صاف کر رہی تھی۔جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے گمشدہ انگوٹھی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ نہ ملی۔ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ واپس بھی ملے گی۔