تہران(انٹرنیشنل نیوز )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے امن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے انتھک کوششیں کیں، مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی ثالثی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بھائیوں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مشاورت ہوئی، پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔دریں اثنا ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے نومحرام الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا حضرت امام حسین نے ہمیشہ درس دیا ہے ظلم کے سامنے ڈٹے رہو۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر بیان میں کہانہ ظلم کرنا چاہیے، نہ ظلم قبول کرنا چاہیے، نہ ہی ظلم کے سامنے خاموش رہنا چاہیے،انسان اپنی جان تو دے سکتا ہے،مگر اپنی آزادی نہیں،انسان تنہا کھڑا ہو سکتا ہے،مگر حق کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔