نمرہ شاہد

خواتین کو جارحانہ نہیں بلال عباس جیسے لڑکے متاثر کرتے ہیں‘ نمرہ شاہد

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں۔ ایک یو ٹیوب پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ خواتین کو جارحانہ لڑکے نہیں بلکہ بلال عباس جیسے اداکار متوجہ کرتے ہیں، ایسے دلکش مرد کسی بھی کردار میں کشش رکھتے ہیں، مثال کے طور پر دانش تیمور جس بھی کردار میں نظر آئیں، اچھے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جارحانہ اور جذباتی کردار بھی لڑکیوں کو متاثر کرتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے لیکن اگر ایک خوبصورت اور پرکشش لڑکے کو بہترین انداز میں تیار کر کے دکھایا جائے اور اس کے کردار کو محبت اور اہمیت دی جائے تو لڑکیاں یہی سمجھتی ہیں کہ یہی مثالی مرد ہے۔

دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کے بارے میں بات کرتے ہوئے نمرہ شاہد نے کہا کہ میں کئی مرتبہ یہ بات کہہ چکی ہوں کہ میں دانش تیمور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ مجھے وہ بطور اداکار بہت پسند ہیں، وہ شاندار فنکار ہیں اور عوام میں بے حد مقبول ہیں، انہیں بہت بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں، مجھے دانش تیمور اور بلال عباس، دونوں ہی پسند ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں