دوحہ(انٹرنیشنل نیوز)قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکہ ایران معاہدے کے بعد علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
قطر ی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق قطر اور سعودی عرب کے اعلی سفارت کاروں نے خلیج میں کشیدگی کو کم کرنے اور ہم آہنگی کیلئے فون پر بات کی ہے۔
ان کے مطابق دونوں رہنماﺅ ں نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے بعد خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔یہ بات چیت خلیجی ریاستوں کی طرف سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مہینوں کے تنازع کے بعد امن بحال کرنے کے وسیع تر دباﺅ کی عکاسی کرتی ہے۔