لاہور(نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابط مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
استحام پاکستان پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے رابط عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دیں، ستمبر کے رواں ماہ سے ہی پنجاب بھر میں عوامی رابط مہم شروع کر دی جائے گی، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 اضلاع میں عوامی رابط مہم کے اجتماعات ہوں گے۔
اجتماعات سے جہانگیر ترین ،علیم خان اور دیگر سینئر لیڈر شپ خطاب کرے گی، استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے عوام دشمن اقدامات کو بھی ہدف تنقید بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
آئندہ سیاسی حکمت عملی کے لئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا باضابط اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی ای سی میں عوام رابط مہم اور انتخابی حکمت عملی کی منظور ی دی جائے گی۔