اسلام آباد(کامرس ڈیسک )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چمڑا صنعت کے وفد سے مشاورتی اجلاس میں برآمدات میں اضافے اور صنعتی شعبے کے مسائل کے فوری حل پر زور دیا ۔
وفاقی وزیر نے برآمدی صنعتوں کو زیادہ سہولت دینے کیلئے اصلاحاتی اقدامات آگے بڑھانے کی ہدایت کی اور پاکستان کی چمڑا صنعت کی عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وفد نے ون ونڈو ٹیکس نظام اور آسان کاروباری فریم ورک کا مطالبہ کیا، انہوں نے بہتر مارکیٹ رسائی اور برآمدی صنعت کیلئے ریگولیٹری آسانیوں کا بھی مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے نجی شعبے کے ساتھ مسلسل مشاورت اور عملی اصلاحات کی یقین دہانی کرائی۔