راکھی ساونت

راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے جذباتی ہو گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔حال ہی میں راکھی ساونت نے بی بی سی کو انٹرویو دیا، جس میں وہ پاکستانی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی جانب سے ملنے والی محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

پاکستانی مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ پاکستانی مجھے بہت زیادہ محبت دیتے ہیں، جب بھی میرے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو پاکستانی سب سے پہلے میری مدد کے لیے پہنچتے ہیں۔راکھی ساونت نے بتایا کہ بعض اوقات مجھے بخار بھی ہوتا ہے اور بھارت سے کوئی مدد کے لیے نہیں آتا، لیکن پاکستانی مداح مجھے اسپتال لے جانے اور دیکھ بھال کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے والدین نہیں ہوتے، وہ دوسروں کی مدد اور محبت کے سہارے زندگی گزارتے ہیں اور پاکستانی مداح بھی مشکل وقت میں میرا خیال رکھتے ہیں۔راکھی ساونت نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے ہیں، تاہم جو حقیقت ہے وہ حقیقت ہے اور پاکستانی مجھے بہت محبت دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں