وزیراعظم

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ماڈل ٹائون میں اتوار کے روز ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی داخلی سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں