کنگنا رناوت

ہریتک اپنی گرل فرینڈ کو شرمندگی سے بچانے کیلئے غیر ضروری تبصرے بند کریں‘ کنگنا رناوت

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار ہریتک روشن کے درمیان برسوں پرانا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔تنازع شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ہریتک کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہریتک اپنی حالیہ گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ خوش ہیں تاہم انہیں چاہیے کہ میرے نام پر تنازع اور مجھے ہراساں کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، نہ کہ ایسے بیانات دیں جو تنازع کو دوبارہ ہوا دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہریتک غیر ضروری تبصرے بند کریں تاکہ ان کی گرل فرینڈ بھی شرمندگی سے بچ سکے۔یاد رہے کہ ہریتک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان تنازع پہلی بار 2016 میں منظرِ عام پر آیا تھا جب کنگنا نے ایک انٹرویو میں ہریتک کو اپنا سابق بوائے فرینڈ قرار دیا تھا جس کی ہریتک نے تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں