لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے الیکشن کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔
عدالت عالیہ میں جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 19جنوری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ ،سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے مگر سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لئے آئین کے آرٹیکل کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا ۔ بیلٹ پیپر پر نمبرنگ کی گئی جس سے ووٹرز کی شناخت ہو سکتی ہے ۔