کیٹی پیری

کیٹی پیری کا ایران پر حملے کی ویڈیو میں اپنے گانے کے استعمال پر اعتراض

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ایران پر حملے کی ویڈیو میں اپنے کے استعمال پر وائٹ ہاس کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے کہا کہ ایران پر امریکی فوجی حملوں کی ویڈیو میں میرے گانے فائر ورک کے استعمال پر صدمے میں ہوں، امریکی فوجی حملوں میں اپنے گانے کے استعمال پر شدید برا محسوس کر رہی ہوں۔

کیٹی پیری نے مزید کہا کہ میرا گانا اصل میں امید، شفا یابی اور اندرونی طاقت کے بارے میں ایک ترانے کے طور پر لکھا گیا تھا، وائٹ ہاس کی جانب سے اس کا استعمال اس مفہوم کے منافی ہے جس کی یہ گانا نمائندگی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر نشر کی گئی وائٹ ہائوس کی اس ویڈیو میں بم دھماکوں کی تصاویر کو گانے کے اس حصے کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے جس میں کیٹی پیری بوم، بوم، بوم گاتی ہیں۔اس سے قبل بھی متعدد گلوکار، جن میں اولیویا روڈریگو اور آریانا گرانڈے شامل ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنی موسیقی کے استعمال پر اعتراض کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں