لاہور( کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاﺅسنگ ریفرنس اور بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 10جنوری تک ملتوی کر دی ۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی ۔ احتساب عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 10 جنوری سماعت تک ملتوی کردی گئی ۔