لاہور (نمائندہ خصوصی ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو 2روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
نگران وزیر اعظم سے گورنر اور نگران وزیر اعلی پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مختلف سیاسی رہنمائوں کی بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔