ممبئی (شوبز ڈیسک) تامل ناڈو کے نو منتخب وزیراعلی تھلاپتی وجے نے اقتدار سنبھالتے ہی شوبز انڈسٹری اور خاص طور پر اپنی قریبی دوست اداکارہ ترشا کرشنن کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلی نے ترشا اور سوریہ کی آنے والی فلم کروپو کے پروڈیوسرز کو ریاست میں صبح 9 بجے اسپیشل شوز چلانے کی اجازت دے دی ہے، جس سے فلم ٹیم اور مداح دونوں خوشی سے جھوم اٹھے۔فلم کروپو کے پروڈکشن ہاس، ڈریم واریئر پکچرز نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلی وجے کا شکریہ ادا کیا ہے۔تھلاپتی وجے اور ترشا کرشنن کی گہری دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق، وجے کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر ان کی اہلیہ سنگیتا تو نظر نہیں آئیں لیکن ترشا پوری شان سے وہاں موجود تھیں، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا۔اب تھلاپتی نے اپنی اس دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ترشا اور سوریہ کی فلم کے لیے صبح 9 بجے کے اسپیشل شوز کی اجازت دے دی ہے۔