وزیرتعلیم پنجاب

وزیرتعلیم پنجاب کی پرائیویٹ اساتذہ کو 15 سے 20 ہزار روپے تنخواہ دیئے جانے کی پھر تصدیق

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب میں پرائیویٹ اساتذہ کو 15 سے 20 ہزار روپے تنخواہ دیئے جانے کی ایک بار پھر تصدیق کردی اور کہاہے کہ وزیراعلی مریم نواز ہی ان پرائیویٹ اساتذہ کی تنخواہ 40ہزار سے زائد کرائیں گی ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر تعلیم سےسوال کیاگیا کہ آپ کے حالیہ ٹوئیٹ میں کہاگیا تھاکہ 15 ہزار تنخواہ لینے والا ٹیچر لاکھ روپے والے سے بہترین کارکردگی دکھارہاہے،جس پر سوشل میڈیا پر تنقیدہوئی، اس کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ میں تو تمام سکولوں کا وزیر ہوں، سرکاری اساتذہ بھی قابل ہیں، حال ہی میں ہونیوالے گریڈ 8 کے نتائج یہ شوکرتے ہیں کہ پی ای ایف کے پرائیویٹ پارٹنرزکا رزلٹ ہمارے سے 20 فیصد بہتر آیا، اگر وہاں پر سیلری بھی کم اور نتیجہ بھی بہتر ہے تو ہمیں انہیں شاباش دینی چاہیے، وہ بھی پاکستانی ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ چائلڈ سبسڈی 500 سے 1500 کرکے ہم نے ان کی تنخواہ5ہزار سے 15،20ہزار کرائی ہے،سبسڈی کو مزیدبڑھا کر22سو پر لے جانا چاہتے ہیں، تاکہ کارکردگی پر شاباش بھی ملے اور پرائیویٹ اساتذہ 30سے 35،40ہزار تنخواہ بھی لے سکیں۔

ایک اور سوال کیا گیاکہ صوبے میں تنخواہ کم از کم 40ہزار رکھی گئی، آپ اعتراف کررہے ہیں کہ صوبے میں15ہزار روپے تنخواہ مل رہی ہے؟ جس کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ میں نہ صرف اعتراف کررہاہوں بلکہ یہ بھی بتا رہا ہوں کہ 5ہزار روپے دی جاتی تھی ،جسے یہاں تک لے گئے ہیں، آپ کا فوکس اس پرہونا چاہیے کہ صوبے کا کوئی بیٹا یا بیٹی 20ہزار لے کر بھی یہ پرفارم کررہاہے تو اسے شاباش ملنی چاہیے، میں شاباش دیتا رہوں گا، 15 ہزار تنخواہ ایک حقیقت ہے، جس کی تردید نہیں کرسکتے، ہم مزید بڑھاناچاہتے ہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ یہ بات تووزیراعلی مریم نواز کے وژن کے خلاف نہیں ہے؟ پر ان کاکہناتھاکہ 2002 سے یہ نظام چل رہاہے، 24 سال کسی نے نہیں دیکھا، سی ایم نے ہی یہ تنخواہ کرائی ہے اور وہی 40ہزار کراس کرائیں گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں