اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں اچھی گہما گہمی رہی، ابتدائی معلومات کے مطابق مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے۔
ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نےبڑھ چڑھ کرانتخابی عمل میں حصہ لیاجو کہ ایک شفاف انتخابی عمل تھا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اچھا الیکشن لڑا، وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر کے ترقیاتی کاموں پر بہت توجہ دی ہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا پہل ہے کہ ے مرحلے کے نتائج نے مسلم لیگ ن کی خدمت، دیانت اور ترقی پر عوام کے اعتماد کو ثابت کر دیا۔ یہ کامیابی صرف انفرادی نہیں پوری جماعت، کارکنوں اور عوام کے باہمی اعتماد کی فتح ہے۔ عوام نے ن لیگ کے ترقی اور خوشحالی کے وژن کی بھرپور تائید کی ہے۔