کراچی(ہیلتھ نیوز) سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے آٹو ڈس ایبل سرنج کے 2 نمونوں کو غیر معیاری قرار دے دیا۔سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ایس ڈی ٹی ایل)کی جاری رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے دوران 5 ملی لیٹر اور 3 ملی لیٹر آٹو ڈِس ایبل سرنج کے نمونے معیار پر پورا نہ اتر سکے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں سرنجوں کے نمونے میڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت غیر معیاری قرار دئیے گئے،غیر معیاری قرار دی گئی سرنجیں خیبرپختونخوا کی فارماکمپنی کی تیار کردہ ہیں۔ڈی جی ایس ڈی ٹی ایل عدنان رضوی نے بتایا کہ سرنجوں میں آٹو ڈس ایبل اور ری یوز فیچر ٹیسٹ ناکام ہوئےہیں جب کہ ٹیسٹنگ میں سرنجز کا خودکار حفاظتی نظام مثر ثابت نہ ہو سکا لہذا غیر معیاری آٹو ڈس ایبل سرنجیں انجیکشن کے محفوظ استعمالکےلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔
مزید برآں ٹیسٹ رپورٹس انسپکٹر ڈرگز کراچی ایسٹ اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کردی گئی ہیں۔