مکوآنہ (تعلیم ڈیسک)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے امتحان میٹرک پارٹ اول (نہم)سالانہ 2023میں شامل امتحان ہونے اور غیر حاضرطلباوطالبات کیلئے ری ایڈمشن کا شیڈول جاری کردیاہے۔
بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ نہم کلاس میں ری ایڈمشن طلبا و طالبات کی آن لائن رجسٹریشن اصل کمپیوٹرائزچالان اور رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی سربراہ ادارہ سے تصدیق شدہ بورڈ میں وصولی کا شیڈول23 اگست سے21 ستمبر 2023 تک اورفی طالبعلم ری ایڈمشن فیس1680روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امسال سالانہ امتحان 2023میں جماعت نہم میں شامل امتحان ہونے والے اور غیر حاضر رہنے والے تمام طلباو طالبات فیصل آباد بورڈ کی حدود میں واقع کسی بھی الحاق شدہ ادارے میں اپنی مرضی سے پچھلا نتیجہ چھوڑ کر کسی بھی کمبی نیشن یا گروپ میں اپنے پہلے سے الاٹ شدہ رجسٹریشن نمبر کے تحت ری ایڈمٹ ہو سکتے ہیں.
نیز پاس امیدواران جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے غیر مطمئن ہونے کے باعث جماعت نہم میں دوبارہ ری ایڈمشن ہونے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے نتیجے کی منسوخی کی بابت بیان حلفی اور درخواست (نمونہ بیان حلفی بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے) اپنے متعلقہ ادارے میں ہی جمع کروائیں گے اور ادارہ پاس امیدواران کا بیان حلفی،
ری ایڈمشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی کے ساتھ رجسٹریشن برانچ میں جمع کروانے کا پابند ہو گا بصورت دیگر سربراہ ادارہ ذمہ دار ہو گا جبکہ دیگر شرائط سرکلر نمبر 1402ـGRبتاریخ 15ـ05ـ2023کے مطابق لاگو رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے امیدواران جو بورڈ سے قبل ازیں رجسٹرڈ ہوئے ہیں لیکن نہم جماعت میں شامل نہ ہوئے ہوں وہ بھی ری ایڈمٹ کے اہل ہوں گے .
تاہم جو امیدواران نہم کلاس امتحان سالانہ 2022یا اس سے قبل شامل امتحان ہو چکے ہیں وہ ری ایڈمشن کیلئے نا اہل ہیں کیونکہ ری ایڈمشن کی سہولت ایک ہی مرتبہ حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ شیڈول کے مطابق آن لائن کٹ لسٹ کی ہارڈ کاپی وصول نہ کروانے کی صورت میں 600روپے یومیہ لیٹ فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔