لاہور(ہیلتھ رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن اسپتال فورکی منظوری دے دی۔ نواز شریف میڈیکل سٹی میں ایک ہزار 519 بیڈزپر مشتمل 7 بڑے اسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن اسپتال فوربنے گا۔
میڈیکل سٹی میں پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری اینڈ برن سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز بھی بنے گا۔ سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیو ٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز اسپتال بھی بنائے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز نے 19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مقصد ڈویلپمنٹ کے عمل میں نجی شعبے کو بھی شریک کرنا ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ویژن کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔