مقبوضہ غزہ (انٹرنیشنل نیوز)غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ایک مہینہ ہو گیا، غزہ پر پیر کو بھی صبح مسلسل اسرائیلی بمباری میں کم از کم 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں پیر کو15 افراد رفح کے قریبی علاقے تل السلطان میں، 10 افراد الزاویدا میں اور 2 افراد جبالیہ کیمپ میں شہید ہوئے۔
اسرائیل کی جانب سے بھی خصوصا غزہ سٹی اور اسپتالوں کے نزدیک بمباری کی گئی، ان حملوں کے بعد غزہ میں شہادتوں کی تعداد 9 ہزار 797 ہو گئی ۔غزہ کا ایک ماہ میں تیسری بار دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کی سہولتیں معطل کر دی گئی ہیں۔