صبور علی

ڈرامہ بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلناضروری ہے‘ صبور علی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ یکسانیت کے شکار ڈرامہ کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں صبور علی نے کہا کہ ہمارے ہاں اگر کسی اداکار یا اداکارہ کا ایک منفی کردار ایک بار ہٹ ہو جائے تو اسے مسلسل منفی کردار ملتے رہتے ہیں، یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ ہمیں منفی کردار پر برا بھلا بھی کہتے ہیں اور ان کرداروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔کرداروں کے انتخاب کے حوالے سے صبور علی کا کہنا ہے کہ میں سب سے پہلے یہ دیکھتی ہوں کہ سکرپٹ کتنا مضبوط ہے کیونکہ سکرپٹ اچھا ہونا بہت اہم بات ہے۔

ڈراموں میں یکسانیت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے صبور علی کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ جب تک اسے قبول نہیں کریں گے ہم نئی چیز بنا ہی نہیں سکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں