واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)وائٹ ہاس کے ایک اعلی عہدہ دار نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہتھیار مہیا کیے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ وہ (شمالی کوریا اور روس)بین الاقوامی برادری میں اس کی قیمت ادا کریں گے۔