لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور رنگ روڈپرجعلی موٹروے انسپکٹرکو پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ موجود لڑکی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کرنے والے پٹرولنگ آفیسر کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر ساجد نے لاہور رنگ روڈ ایئرپورٹ کے قریب گاڑی کو روکا جس میں طیب نامی نوجوان اپنی دوست ایک لڑکی کے ساتھ جارہا تھا۔ طیب نے موٹروے انسپکٹر کی وردی پہن رکھی تھی پٹرولنگ آفیسرزاہد ساجد نے لڑکے سے وردی کے بارے دریافت کیا تو وہ خود کو کلئیر نہ کرسکا۔
اس واقعہ میں خاتون کی ویڈیو بنانے والے رنگ روڈ پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے اور مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ https://t.co/9GJgsRW4FU
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 29, 2020
پٹرولنگ آفیسر نے لڑکی کے موبائل ویڈیو بنائی جس میں لڑکے کا نام اور اسکی فیملی کے بارے میں پوچھا اور لڑکے سے اسکا تعلق پوچھا اور بعد ازاں طیب نامی نوجوان سے بات چیت کی اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر زاہد ساجد کو فوری طور معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔
ایس پی رنگ روڈ مستنصرباجوہ کا کہنا تھا کہ زاہد ساجد کومعطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ جعلی موٹروے انسپکٹر بننے والے نوجوان طیب کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کرکے کاروائی جاری ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز زاہد ساجد نے لاہور رنگ روڈ پر لڑکی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی