اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد کارفرما ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی امن و امان کی صورتحال کو تباہ کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے، حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور پاکستان و پاکستانی عوام کو ہر محاذ پر فتح حاصل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 60 ہے۔