کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جو کچھ گزشتہ لاہورمیں ہوا آصف زرداری کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں سیاہ ترین دن تھا، پنجاب کا نگران وزیراعلی آصف زرداری کا بہادر بچہ ہے،
نگران حکومت نیوٹرل نہیں بلکہ زرداری اور شریف کی نمائندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4، 4 موبائلز معاشی کرمنلز کی سکیورٹی پر مامور ہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ہم نہتے ہی سفر کریں، یہ حکومتی لوگوں کےعلاوہ کسی کو سکیورٹی دینے کو تیار نہیں۔