وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پا ک ،ا مریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشی،وزیر اعلی مریم نواز کی امریکہ کے یوم آزادی پر مبارکباد

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہل پنجاب 250ویں یوم آزادی پر امریکہ کی عوا م کودلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اپنے بیان میں وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں –

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالث کا بے مثال کردار ادا کر کے پا ک، امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشی-پنجاب امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے-

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے امریکہ کا کردار قابل تحسین ہے-پنجاب میں امریکی اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور ٹیکنالوجی پر قابل قدر کام ہورہاہے-

اپنا تبصرہ لکھیں