وزیر اعلی مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا 250ویں یوم آزادی پر امریکہ کی عوام کو مبارکباد کا پیغام

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 250ویں یوم آزادی پر امریکہ کی عوام کو مبارکباد کاپیغام بھیجا ہےـاہل پنجاب امریکی عوام کو 250ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں-

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالث کا بے مثال کردار ادا کر کے پا ک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشی-پنجاب امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے-

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے امریکہ کا کردار قابل تحسین ہے-پنجاب میں امریکی اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی ، سیاحت اور ٹیکنالوجی پر قابل قدر کام ہورہاہے-

اپنا تبصرہ لکھیں