اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں روڈ پر نصب بم دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت
کرتے ہوئے کہاہے کہ شوال میں غریب مزدوروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بربریت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شوال میں ہونے والی بربریت میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
انہوںنے مطالبہ کیاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں امن خراب کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے