ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم ‘سنگھم اگین’ سے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک جاری کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رنویر سنگھ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اجے دیوگن نے لکھا کہ یہ ان کے اسکواڈ کے سب سے بدنام آفیسر سمبا ہیں۔سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے ‘سمبا’ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز ‘سنگھم’ کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں۔”سنگھم اگین” کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں اکشے کمار اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔