ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کی موت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا، جو "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جاتی ہے، نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے وہ غیر قانونی منشیات فراہم کیں جو اداکار کی موت کا باعث بنیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا پر منشیات فروخت کرنے، ڈرگ ڈین چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے الزامات عائد تھے جن سے موت یا سنگین نقصان ہو سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کرنے والی سنگھا نے اگست میں عدالت میں دائر ایک دستخط شدہ بیان کے ذریعے اعترافِ جرم کرلیا۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق، سنگھا نے کیٹامائن ایک شخص کے ذریعے فراہم کی، جس نے یہ دوا میتھیو پیری کے اسسٹنٹ کینیٹھ ایواماسا تک پہنچائی۔ بتایا گیا ہے کہ پیری نے اپنی موت سے صرف چار دن قبل سنگھا سے 25 شیشیوں کی بڑی مقدار خریدی تھی، جس کے لیے انہوں نے 6 ہزار ڈالرز ادا کیے تھے۔
یاد رہے کہ میتھیو پیری اکتوبر 2023 میں 54 سال کی عمر میں نشہ آور دواؤں کے زائد استعمال کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔ وہ طویل عرصے تک نشے کی عادت میں مبتلا رہے اور اگرچہ وہ علاج کے طور پر قانونی طور پر کیٹامائن استعمال کر رہے تھے، لیکن اپنی موت سے چند ہفتے قبل انہوں نے غیر قانونی ذرائع سے بھی دوائی لینا شروع کر دی تھی۔
یہ اعتراف اس کیس میں ایک بڑی پیش رفت ہے اور عدالتی کارروائی کے بعد سنگھا کو بھاری سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔










Jililive777… the ‘live’ part got me curious, and it delivers! Live dealer games were pretty engaging. If you’re tired of the usual slots, give this a try. Get your live fix: jililive777
jbovietnam is really stepping up the game! Been using it for a while now and it’s consistently good. Solid choice. See for yourself: jbovietnam