کم جونگ ان کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد اسٹاف کی جانب سے میز و کرسی صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد ایک غیر معمولی منظر کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں کم جونگ ان کے اسٹاف کو ان کی استعمال شدہ ہر چیز کو احتیاط کے ساتھ صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ملاقات 3 ستمبر کو دوسری جنگِ عظیم میں چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات ختم ہوتے ہی کم کے ساتھ آئے اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور انہوں نے نہ صرف کرسی کی پشت اور بازوؤں کو کپڑے سے صاف کیا بلکہ کافی ٹیبل کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا۔ اسی دوران وہ گلاس بھی فوراً ہٹا دیا گیا جس سے کم جونگ ان نے پانی پیا تھا۔

روسی رپورٹر ایلیگزینڈر یوناشیف نے یہ ویڈیو اپنے ٹیلیگرام چینل پر شیئر کی، جس کے بعد یہ مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے اس غیر معمولی احتیاط پر حیرانی اور تجسس کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

یہ ویڈیو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کی سیکیورٹی اور صحت کے معاملے میں کس قدر سخت پروٹوکول اختیار کیے جاتے ہیں۔

8 تبصرے ”کم جونگ ان کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد اسٹاف کی جانب سے میز و کرسی صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

اپنا تبصرہ لکھیں