حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اہم شاہراہوں پر متنازعہ بینر لگانے کا معاملہ،حساس ادارے کی جانب سے بینر پرنٹ کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا گیا

تحقیقات کے مطابق ملزم کو متنازعہ بینر پرنٹ کرنے کا آرڈر ثاقب نامی شخص کی جانب سے دیا گیا تھا

متنازعہ بینر پرنٹ کروانے کا آرڈر دینے والا شخص گوجرانوالہ کا رہائشی ہے

حساس ادارے نے ملزم کو بلیو ایریا کے قریب سے حراست میں لیا

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ دوپہر کے بینرز اتار دیے گئے تھے، ملزمان کو گرفتار کرکے پرنٹنگ پریس بھی سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں

https://twitter.com/hamzashafqaat/status/1158793711905574912?s=20

3 تبصرے ”حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اپنا تبصرہ لکھیں