عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 980 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

عالمی منڈی میں قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 001 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

16 تبصرے ”عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

اپنا تبصرہ لکھیں