بھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے چناب میں خوفناک سیلابی ریلہ، درجنوں دیہات زیرِ آب، ہنگامی الرٹ جاری

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑنے اور بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی میں خطرناک حد تک پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5 لاکھ سے زائد کیوسک کا سیلابی ریلہ داخل ہوا، جس نے ملتان ڈویژن سمیت درجنوں اضلاع میں تباہی پھیلادی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، دریائے چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، جبکہ دریائے راوی میں بھی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو پانی چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا، تاہم صورتحال تیزی سے سنگین رخ اختیار کر رہی ہے۔

ہیڈ مرالہ سے خانکی تک پانی کے شدید دباؤ کے باعث گجرات اور وزیرآباد کے قریبی دیہات زیرِ آب آنے لگے ہیں۔ دوسری جانب، ہیڈ سندھنائی پر شدید دباؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدام کے طور پر “مائی صفورہ بند” کو اڑا دیا گیا تاکہ بڑے پیمانے پر تباہی سے بچا جا سکے، تاہم اس اقدام سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ملتان ڈویژن میں دریائے چناب کا سیلابی ریلا داخل ہونے کے بعد بندبوسن، جھوک عاربی اور دیگر قریبی علاقوں میں پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ سینکڑوں مواضعات زیرِ آب آچکے ہیں، زرعی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، اور متاثرہ افراد کو خیمہ بستیوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو 1122، سول انتظامیہ اور پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مرالہ سے خانکی اور قادرآباد تک پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں پنجند اور گڈو بیراج تک بڑے ریلے پہنچنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تمام نشیبی علاقے اور دریا کنارے آبادیوں کے مکین فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ ادارے نے بتایا ہے کہ متاثرین کے لیے 5 ہزار 700 ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور سول و عسکری ادارے مل کر صورتحال سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

ملک میں جاری مون سون کے نواں اسپیل کے تحت آئندہ 48 گھنٹوں تک مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے سیلابی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

25 تبصرے ”بھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے چناب میں خوفناک سیلابی ریلہ، درجنوں دیہات زیرِ آب، ہنگامی الرٹ جاری

  1. Yo, 5679win is the real deal! Been playing here for a while, and honestly, payouts are quick and the games are always fun. Their customer support is top-notch too, always ready to help a bro out. Definitely worth checking out! Click here: 5679win

اپنا تبصرہ لکھیں