اسلام آباد:
مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو مؤثر جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی میڈیا کے گمراہ کن دعووں کے برعکس پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے منظم طریقے سے مہم چلائی جس میں واقعے کو بھارتی سازش قرار دیا گیا۔ اس دوران سوشل پلیٹ فارمز پر ہزاروں پوسٹس وائرل ہوئیں جن میں بھارتی حکومت اور فوج کے بیانیے کو چیلنج کیا گیا۔
بھارتی نیوز چینل "انڈیا ٹوڈے” نے خود اعتراف کیا کہ پاکستانی صارفین نے ڈیجیٹل اسپیس پر مکمل برتری حاصل کی اور یہ مہم بھارت کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔ سوشل میڈیا پر "پہلگام ڈراما” کے خلاف پوسٹس کی بھرمار رہی جن میں چند معروف ہیش ٹیگز نے نمایاں مقام حاصل کیا جیسے:
انڈیا ٹوڈے کے مطابق، پاکستانی ڈیجیٹل مہم میں وزیر اعظم مودی اور بھارتی فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور 45,000 سے زائد پوسٹس میں بھارتی بیانیے کی مخالفت کی گئی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے اپنی یکجہتی اور ڈیجیٹل شعور سے دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے مؤقف سامنے آنے سے پہلے ہی عوامی سطح پر سچائی اجاگر ہو چکی تھی۔