مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں کو غلام بنانے کے لیے آخری کارڈ کھیلا ہے، اس کے پیچھے آرایس ایس کی سوچ کارفرما ہے، اسی سوچ کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مودی کو اب اسی حرکت کی وجہ سے نقصان پہچے گا، آر ایس ایس کا یہ جن اب بوتل سے باہر آگیا ہے، یہ جن اب عیسائیوں اور سکھوں تک جائیگا، مسئلہ کشمیر اب آزادی کی طرف جاِئے گا
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کی اس حرکت نے کشمیر کو عالمی مسئلہ بنادیا ہے ورنہ دنیا اس مسئلے پر زیادہ دھیان نہیں دیتی تھی، ہمیں اس مسئلے کو ہر عالمی فورم پر لے کر جانا ہے، میں اس پارلیمان میں اعلان کرتاہوں کہ کشمیر کے لیے میں سفیر بنوں گا