کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، آرمی چیف

روالپنڈی: یومِ پاکستان کے موقع پر یومِ یکجہتی کشمیر سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ 1947 میں بھی کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے، پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے، پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1161587168747425792?s=20

اپنا تبصرہ لکھیں