اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کےلئے دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے، بھارت کے ساتھ موجودہ تناﺅ کسی بھی وقت ایک اور تنازعہ کا باعث بن سکتا ہے۔
فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو امن کے حصول کےلئے بات چیت کرنی چاہیے، دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ بھارت کا بھی مسئلہ ہے۔آبنائے ہرمز کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران اور امریکا تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اس کے اثرات محدود نہیں رہیں گے، اقوام عالم کو ایران امریکا تنازع کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔