سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی

کراچی(کورٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے جماعت اسلامی کے ٹائون چیئرمینز کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیپرا اور دیگر متعلقہ فریقین سے دو ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شدید گرمی کے دوران شہر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اموات بھی رپورٹ ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے جاری کردہ شیڈول کے برخلاف لوڈشیڈنگ کررہا ہے جبکہ نیپرا کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں