لاہور ہائیکورٹ

تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( کورٹ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمدندیم ارشدنے ایڈووکیٹ سلمی ریاض کی جانب سے دائر درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت کی۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے لااء فسرنے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پراعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان واپس نہیں لیا جا سکتا۔

آئین کے آرٹیکل 17(1) کے تحت شہریوں کو انجمن سازی اور سیاسی جماعت بنانے کا بنیادی حق حاصل ہے جبکہ آرٹیکل 17(2) کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی صرف مخصوص اور محدود آئینی بنیادوں پر ہی عائد کی جا سکتی ہے۔مزید موقف اختیار کیا گیا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتظامی یا قانونی کارروائی کے ذریعے عملاًختم نہیں کیا جا سکتا اور انتخابی نشان کی واپسی اسی نوعیت کی کارروائی کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں