آئی ایم ایف

آئی ایم ایف سے پا کستان کیلئے قرض کی اگلی قسط آج منظور ہونے کا امکان

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس کل (جمعہ کو) منعقد ہوگا جس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظور ی کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطا بق قرض منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج 8 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان کو7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت قسط ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام کی تیسری جائزہ رپورٹ کامیاب ہوچکی ہے۔پاکستان کےلئے 7 ارب ڈالر ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کی 1 ارب ڈالر ملنے چوتھی قسط ملنے کا قوی امکان ہے جب کہ آر ایس ایف کے دوسرے جائزہ کے بعد 21 کروڑ ڈالر اضافی ملیں گے۔

ایگزیکٹو بورڈ نے اگر پاکستان کےکےلئے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے تو جلد موصول ہوجائیں گے۔ آئی ایم ایف 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ نمبر ون میں منتقل کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں