اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں فتح وطن عزیز کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ جس بہادری کے ساتھ ہماری افواج نے ملک کا دفاع کیا یہ عظمت قیامت تک قائم رہے گی۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ازلی دشمن کو ایسی شکست فاش دی ہے کہ وہ ساری زندگی زخم چاٹتا رہے گا۔ دنیا دنگ رہ گئی کہ پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو کس طرح ذلیل و رسوا کیا۔
ایسے لمحات قوموں کی تاریخ میں کبھی کبھار ہی آتے ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ کہا وزیراعظم شہبازشریف نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے جس طرح کمانڈ کی وہ مشعل راہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے دہشتگردوں کو پناہ دے کر اب بھی ہم پر جنگ مسلط کر رکھی ہے ۔ یہ ملکی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے۔ ہمارے محافظ جانیں قربان کر رہے ہیں ۔ ہمیں بھی بطور شہری ذاتی مفادات کے بجائے قوم کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھنا چاہیے۔