بابر اعظم اور خرم شہزاد

بابر اعظم اور خرم شہزاد دورہ بنگلا دیش کیلئے ڈھاکا روانہ

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد دورہ بنگلا دیش کے لئے ڈھاکا روانہ ہو گئے۔بابر اعظم اورخرم شہزاد پشاور زلمی کا حصہ ہونے کی وجہ سے 2 روز قبل اسکواڈ کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں گئے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی اور اب ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں۔بابر اعظم اورخرم شہزاد کے علاوہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹاف کے چند اراکین بھی ڈھاکا روانہ ہوئے ہیں۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے پیر کو ڈھاکا میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کیا ۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں