لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آﺅ ٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 2025کی سکول شماری کی بنیاد پر سکول بند یا آﺅٹ سورس ہوں گے، خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند کیے جائیں گے جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی والے سکول آﺅ ٹ سورس کیے جائیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق متوقع سکولز کو نواز شریف سکول آف ایمننس کیٹگری میں شامل کیا جائے گا، جبکہ 100 سے 150 انرولمنٹ والے سکول آﺅٹ سورسنگ لسٹ میں شامل ہیں، محکمہ اس سے قبل 13 ہزار کے قریب سکول آﺅٹ سورس کر چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی معیار میں بہتری اور وسائل کے موثر استعمال کا ہدف ہے ۔