لاہور(کورٹ نیوز )لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوام پر شدید معاشی بوجھ ڈال رہا ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں قیمتیں نسبتاً مستحکم ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق یہ aاضافہ آئین کے آرٹیکل 9، 14، 18، 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور قیمتوں کے تعین کےلئے شفاف اور قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا جائے۔