اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاککستان عراق کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے،دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف نے عراق کے نامزد کیے گئے نئے وزیراعظم علی الزیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بھائی علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔انہوں نے عراق کے نئے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔