مصالحے

کوئٹہ، رمضان کی آمد سے قبل مصالحے مہنگے ہوگئے،قیمتوں میں 35سے 40فیصد تک اضافہ

کوئٹہ (کامرس ڈیسک) کوئٹہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مختلف مصالحہ جات کی قیمتوں میں 35سے 40فیصد تک اضافہ ہوگیا،

بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کردیا، دکانداروں نے ہول سیل مارکیٹ اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کی وجہ قرار دیدیا۔کوئٹہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف مصالحہ جات کی قیمتیں 35سے 40فیصد بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپیشل مصالحہ 1600، بریانی مصالحہ 1000، پکوڑا مصالحہ 800جبکہ مکس مصالحہ 760روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، روزمرہ کی اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا۔دکاندار کہتے ہیں کہ ہول سیل مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں۔دوسری جانب شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے تاکہ مہنگائی کی شرح کم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں